0
Tuesday 20 Dec 2016 18:03

2017ء میں چوہدری نثار کو جانا پڑے گا، صوبائی وزیر منظور وسان کا نیا خواب

2017ء میں چوہدری نثار کو جانا پڑے گا، صوبائی وزیر منظور وسان کا نیا خواب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے ایک نئی پیش گوئی کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو 2017ء میں جانا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی کے حوالے سے بہت پہلے پیش گوئی کر دی تھی کہ وہ 27 دسمبر سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہونگی۔ آئی جی سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد ہے، کیا پتہ آئی جی صاحب چھٹیاں منانے گئے ہوں۔ منظور وسان نے کہا کہ حیران ہوں کہ چوہدری نثار اور دیگر سیاستدان پیپلز پارٹی پر کرپشن کا الزام عائد کر رہے ہیں، لیکن 2017ء میں چوہدری نثار کو جانا پڑے گا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ 2017ء الیکشن کا سال ہوگا اور نیا سال پیپلز پارٹی کیلئے بہت اہم ہوگا، اس میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد بڑھے گی۔ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ بل پر نظر ثانی کریں گے اور اس حوالے سے مذہبی جماعتوں کے اعتراضات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری اکثریت کو کس نے اقلیت میں بدلا، کیا یہ جمہوری عمل تھا، قبضہ گروپ کون ہے سب جانتے ہیں، حیدرآباد اور خیرپور میں کون قبضہ مافیا ہے، سب کو پتہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 593190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش