0
Wednesday 21 Dec 2016 00:37

ایکنک نے 145 ارب روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک نے 145 ارب روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم قومی صحت پروگرام اور پانچویں تربیلا توسیعی منصوبوں سمیت 145 ارب روپے سے زائد مالیت کے آٹھ مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں آٹھ ارب سترہ کروڑ روپے مالیت کا نظرثانی شدہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام منظور کر لیا گیا، جس کا نفاذ ملک کے 34 اضلاع میں ہوگا، منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ایکنک نے قابل تجدید ڈویلپمنٹ سیکٹر انوسٹ مینٹ پروگرام کی بھی منظوری دیدی۔ منصوبے پر 15 ارب 79 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں چودہ سو دس میگاواٹ کا تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ منظور کیا گیا، جس پر 82 ارب 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی، منصوبے پر عمل درآمد کا دورانیہ چار سال مقررکیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد تربیلا ڈیم کی صلاحیت 6 ہزار 298 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ ایکنک نے چونسٹھ کلومیٹر طویل مندرہ چکوال روڈ کی بہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی۔ منصوبے پر 9 ارب 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ بارہ ارب 84 کروڑ روپے کا 6 رویہ کالا شاہ کاکو سے لاہور رنگ روڈ کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ ایکنک نے ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ منصوبے اسلام آباد کی منظوری دیدی، اس منصوبے پر نو ارب چوبیس کروڑ روپے لاگت آئے گی اور چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستانی یونیورسٹیوں کیلئے سات ارب چودہ کروڑ روپے مالیت کا فکیلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دیدی گئی۔
خبر کا کوڈ : 593272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش