0
Sunday 1 Jan 2017 23:36

علامہ جعفر رضا نقوی مرحوم سچے عاشق رسول (ص) اور امام حسین ؑ کے عزادار تھے، علامہ رضی جعفر نقوی

علامہ جعفر رضا نقوی مرحوم سچے عاشق رسول (ص) اور امام حسین ؑ کے عزادار تھے، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مرحوم خطیب علامہ جعفر رضا نقوی کی بلندی درجات کیلئے جعفریہ الائنس کے تحت مجلس ترحیم و تعزیتی اجتماع امام بارگاہ شہدائے کربلاء انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسولﷺ اور امام حسین ؑ کے عزادار تھے۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ خدا اور اسکے رسولﷺ کی محبت میں مرنیوالا مرتا نہیں بلکہ منتقل ہوجاتا ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ خدا کی پیروی کرنیوالے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں۔ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو انکار نہیں۔ اجتماع سے مولانا حسین مسعودی، علامہ باقر زیدی، علامہ فرقان حیدر، علامہ نثار احمد، علامہ محمد نقی، سلمان مجتبیٰ، شبر رضاء اور علامہ اعجاز زیدی نے خطاب کیا۔ جلسے میں مرکزی تنظیم عزاء، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد، مجلس ذاکرین امامیہ کے علاوہ ماتمی انجمنوں، اسکاؤٹس گروپس اور ٹرسٹی حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 596314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش