0
Thursday 12 Jan 2017 23:53

متحدہ لندن کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کو گرفتار کرلیا گیا

متحدہ لندن کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے صدر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے، جس میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں سندھ ہائی کورٹ سے واپس اپنے گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا، جبکہ انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری پہلے سے ہی کرا رکھی تھی۔ متحدہ لندن کے رہنما ندیم نصرت نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 599578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش