0
Monday 16 Jan 2017 21:15

دین بیزار لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے متحرک ہے، اکرم رضوی

دین بیزار لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے متحرک ہے، اکرم رضوی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اکرم رضوی نے سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے اجلاس میں توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کی خبر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قانون توہین رسالت 295C میں کسی بھی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے اجلاس میں بحث اور ترمیم کا اعلان سامراجی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، سینیٹر فرحت ﷲ بابر کا ترمیم بارے واویلا دیوانے کا خواب ہے، انسانی حقوق کے علمبردار توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کا واویلا مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے مر مٹنے کا جذبہ ایمان کی بنیاد ہے، تحفظ ناموس رسالت کی نگہبانی ہر مسلمان پر فرض ہے، وزیراعظم قانون ناموس رسالت میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا واضع اعلان کریں۔ اکرم رضوی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر مر مٹنا اہل حق کا شیوہ ہے، ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں، قانون ناموس رسالت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گرفتار گستاخان رسول کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ناموس رسالت پر پہرہ دینا اہل حق کا شیوہ ہے، اقوام متحدہ انسداد توہین رسالت کیلئے عالمی سطح پر موثر قانون سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں گستاخانہ کلچر کو پھیلانا چاہتی ہیں، دین بیزار سیکولر طبقہ اسلام کیخلاف سازشوں سے باز آ جائے، اہل حق حفاظت دین کیلئے متحد اور پُرعزم ہیں، سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں قانون ناموس رسالت میں ترمیم کو شامل کرنا تشویشناک ہے۔ دین بیزار لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے متحرک ہے۔
خبر کا کوڈ : 600742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش