0
Thursday 17 Mar 2011 17:34

ریمنڈ کی رہائی کیخلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف متحد، سینیٹ میں جماعت اسلامی کی تحریک التوا، امریکی قونصلیٹ کے سامنے جمعیت کا مظاہرہ

ریمنڈ کی رہائی کیخلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف متحد، سینیٹ میں جماعت اسلامی کی تحریک التوا، امریکی قونصلیٹ کے سامنے جمعیت کا مظاہرہ
  لاہور:اسلام ٹائمز۔ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کئے جانے کے خلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان اس سلسلے میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ منور حسن اور عمران خان کل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف کل پہلے مشترکہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے لاہور کے شہریوں سے جمعتہ المبارک کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
ادھر جماعت اسلامی نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔ سینیٹ میں تحریک التوا پروفیسر خورشید احمد اور سینیٹر کوثر فردوس کی جانب سےجمع کرائی گئی۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر کے پاکستان کے آئین کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ یہ ایک انتہائی حساس نوعیت کا معاملہ تھا جس میں حکومت سمیت اہم اداروں سے سوال کیا جائے۔
ادھر لاہور میں اسلامی جمعیت طلبا نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے، پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مدعیوں کو دباؤ ڈال کر دیت لینے پر مجبور کیا، انہوں نے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے استعفوں کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قومی غیرت کا سودا کرنے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 60148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش