0
Friday 20 Jan 2017 19:09

چارسدہ، باچا خان یونیورسٹی حملے کو ایک برس بیت گیا

چارسدہ، باچا خان یونیورسٹی حملے کو ایک برس بیت گیا
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو ایک برس بیت گیا۔ سانحہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ اعلٰی عہدیداران کی عدم شرکت پر سراپا احتجاج ہوگئے۔ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں سانحہ کی پہلی برسی کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے۔ اعلٰی عہدیداران کو تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا تھا، تاہم تقریب میں صوبائی حکومت کی جانب سے شوکت یوسفزئی اور مردان پولیس کے اعلٰی حکام شریک ہوئے۔ وفاق کی جانب سے کوئی عہدیدار شریک نہیں ہوا۔ تقریب شروع ہونے کے بعد طلبہ اعلٰی عہدیداران کی عدم شرکت پر شدید مایوس ہوئے، وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس کی وجہ سے تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ اسٹیج پر بیٹھے مہمان بھی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ آرمی پبلک اسکول سانحے کی طرز پر لواحقین کی امداد نہیں کی گئی اور نہ ہی زخمیوں کو بہترین علاج فراہم ہوسکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 601937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش