0
Friday 27 Jan 2017 18:59

231 ملین روپے کا فراڈ، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کا ملازم گرفتار

231 ملین روپے کا فراڈ، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کا ملازم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے سادہ لوح عوام سے دھوکہ دہی سے 231 ملین روپے بٹورنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم چوہدری مسعود احمد پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر ہری پور میں زمین کی فروخت میں سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے بٹورے ہیں۔ ملزم نے اپنے آپ کو جعلی کاعذات کے ذریعہ مالک ثابت کرکے کئی افراد سے کروڑوں روپے وصول کیے، جس کی شکایات پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کے لئے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے انہیں بہت جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ نیب نے پہلے ہی مذکورہ سکینڈل میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 603998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش