0
Monday 30 Jan 2017 10:49

فیصل آباد، پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی

فیصل آباد، پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام فیصل آباد میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ سنی تحریک فیصل آباد کے ڈویژنل دفتر امین بازار سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاری حامد رضا نقشبندی نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں،جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات ملک و قوم پر احسان ہیں، ہمیں ملک دوست اور دشمنوں کی پہچان کرنا ہوگی، پورے ملک کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر شرکاء نے افواج کے حق اور ملک دشمنوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور سرگودہا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے ٹی وی چینلز اور اینکرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 604749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش