0
Saturday 19 Mar 2011 23:42

پاکستا ن بھر کی طلبہ تنظیموں کا ”دور ہٹو امریکی یارو پاکستان ہمارا ہے“ کے نعرے پر اتفاق

پاکستا ن بھر کی طلبہ تنظیموں کا ”دور ہٹو امریکی یارو پاکستان ہمارا ہے“ کے نعرے پر اتفاق
لاہور:اسلام ٹائمز۔ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف پاکستان سٹوڈنٹس کونسل و متحدہ طلبہ محاذ کا ایک اہم اجلاس اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکز ی دفتر میں ہوا، اجلاس کی صدارت پاکستان سٹوڈنٹس کونسل و ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید عبدالرشید نے کی، اجلاس میں ملک بھر کی طلبہ تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی جن میں صدر متحدہ طلبہ محاذ ظہیر الدین بابر ،سید کمیل شیرازی سینئر نائب صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ سمیع اللہ حسینی، مرکزی صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن راحیل شاہ، مرکزی صدر جمعیت طلبہ اسلام ظہیر الدین بابر، صدر المحمدیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آصف خورشید، مرکزی ترجمان متحدہ طلبہ محاذ قیصر شریف، غلام عباس صدر اسلامی تحریک طلبہ، حافظ اسرار احمد اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آئی جے ٹی، اخضر نذیر چیئرمین لاہور سٹوڈنٹ کونسل، ایم ایس ایم، اے ایس ایف، اے ٹی آئی، ایم ایس ایف سمیت دیگر طلبہ تنظیموں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوے سید عبدالرشید نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے طلبہ نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، اب بھی ملک کو امریکی غلامی سے نکالنے کے لئے طلبہ متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے، ملک اسوقت سوداگر حکمرانوں کی سازشوں کی وجہ سے انتہائی نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام دشمن، ملک دشمن، امریکہ نواز حکمرانوں کو  بےنقاب کرتے ہوے طلبہ متحد ہو کر انقلاب کی قیادت کریں اور ”دور ہٹو امریکی یارو پاکستان ہمارا ہے‘‘  کے نعرے کو لے کر چار کروڑ پاکستانی طلبہ ہی ملک کی حفاظت کا بیڑہ اٹھا سکتے ہیں۔ ملک بھر میں طلبہ کے احتجاج سے نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔ 
آئی ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر سید کمیل شیرازی نے کہا کہ حکمرانوں نے امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے، آزاد ملک پر غلام حکمرانوں کو حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ کمیل شیرازی نے بحرین میں پرامن مظاہرین پر بھی فورسز کے تشدد کی بھرپور انداز میں مذمت کی اور سعودی عرب کی کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔ صدر متحدہ طلبہ محاذ ظہیرالدین بار نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے طلبہ متحد ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وقت آگیا ہے کہ طلبہ اپنا بھر پور کردار کریں، پاکستان میں انقلاب کی قیادت طلبہ کریں گے، اجلاس کے اختتام پر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی مذمت اور مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے کی قرار داد اتفاق رائے سے منظور، اجلاس کے اختتام پر شہدائے لاہور کے لیے دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 60502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش