0
Sunday 20 Mar 2011 01:29

حکومت کی نون لیگ سے صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران احتجاج نہ کرنے کی درخواست، نون لیگ کا مبہم جواب

حکومت کی نون لیگ سے صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران احتجاج نہ کرنے کی درخواست، نون لیگ کا مبہم جواب
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔حکومت نے پیر کو صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کو پرسکون بنانے اور نواز لیگ کو احتجاج نہ کرنے پر رضا مند کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی کے وفد نے میاں رضا ربانی کی قیادت میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد صدارتی خطاب اور موجودہ سیاسی مسائل پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صدر کے خطاب کے موقع پر احتجاج نہ کرنے کی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔ اس سے پہلے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کمیٹی چئیرمین چودھری نثار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل موجودہ حکومت کا احتساب کمیٹی کا اصل امتحان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 60513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش