0
Sunday 5 Feb 2017 20:30

مصر نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ایاز صادق

مصر نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مصر نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مصر کی خواہش نے علامہ اقبال کے نظریہ ’’نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر ‘‘ کی عکاسی کی ہے، سی پیک کی بدولت کم قیمت اور محفوظ ترین تجارتی راستوں کے ذریعے چین سے افریقہ تک تجارت ممکن ہو سکے گی، سی پیک کے منصوبے سے معاشی انقلاب کی نئی جہتیں کھلیں گی، چین سے مصر کی تجارتی منڈیوں سمیت یورپ اور افریقہ تک تجارتی رسائی حاصل کرنے کے لیے مہینوں بحیرہ عرب، بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں سفر کرنا پڑتا تھا، اب سی پیک کے ذریعے یہ راستہ دنوں میں اپنا سفر مکمل کر لے گا،اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں مصر کے شامل ہونے سے اقتصادی خوشحالی، مشترکہ ترقی اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے کی نئی قندیلیں روشن ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 606811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش