0
Thursday 16 Feb 2017 23:41

انسانی حقوق کے بہترین علاقائی کوآرڈینیٹر کا ایوارڈ گلگت بلتستان کے اسرار الدین اسرار کے نام

انسانی حقوق کے بہترین علاقائی کوآرڈینیٹر کا ایوارڈ گلگت بلتستان کے اسرار الدین اسرار کے نام
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے لیے بہترین کام کرنے کا ایوارڈ گلگت بلتستان ست تعلق رکھنے والے اسرارالدین نے حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ نے معروف کالم نگار، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن اسرار الدین اسرار کو پاکستان میں انسانی حقوق کے بہترین ریجنل کوارڈنیٹر کے ایواڑ سے نوازا۔ یہ ایواڈ ان افراد کے لئے تھا جنہوں نے گذشتہ پانچ سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرنے اور ان کو ریکارڈ میں لانے میں بہترین خدمات سر انجام دیں۔ پاکستان بھر سے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے بہترین ریجنل کوآرڈنیٹر اسرارالداین اسرار قرار پائے اور ان کوان کی بہترین کارکردگی پر مذکورہ دونوں اداروں نے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اسرار الدین اسرار جی بی میں گذشتہ سترہ سالوں سے صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ صحافت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک رضاکار کی حییثت سے 2005ء سے انسانی حقوق کے لئے کام کا آغاز کیا تھا۔ 2009ء میں کو ان کو ہیومن رائٹس کمیشن نے گلگت بلتستان کے لئے صوبائی کوآرڈنیٹر کی ذمہ داریاں سونپی۔ 2012ء سے وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور انٹرنیشنل کمیشن آف جیوریسٹ کے لئے بحیثت ریجنل کوآرڈنیٹر  انسانی حقوق کی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تعلیم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور ان خلاف ورزیوں کو ریکارڈ پر لانے کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ وہ اس دوران تقریر، تحریر اور احتجاجی مظاہروں سمیت خطوط کے ذریعے حکام کی توجہ ان خلاف ورزیوں کی طرف دلاتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 610218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش