0
Wednesday 23 Mar 2011 13:49

گوادر، مزدوروں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی، سرینج میں کوئلے کی کان میں جاری امدادی آپریشن مکمل

گوادر، مزدوروں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی، سرینج میں کوئلے کی کان میں جاری امدادی آپریشن مکمل
گوادر:اسلام ٹائمز۔ گوادر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 مزدوروں کے قتل کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر دی ہے۔
لیویز فورس نے علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ مزدوروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائیگا۔ واضح رہے، گوادر میں فائرنگ کے واقعے میں گذشتہ روز 11 مزدوروں کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔ زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر سرینج سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئلے کی کان میں جاری امدادی آپریشن ختم ہو گیا۔ 43 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مرنے والوں کے ورثا کے لئے تاحال کسی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے سرینج میں کوئلے کی سرکاری کان میں دھماکے سے 43 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام 43 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ادھر صوبائی حکومت نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سرینج کے علاقے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری کانیں بند کر دی ہیں۔
مرنے والے کان کنوں میں اکثریت کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، وزیر اعلٰی نے سیکرٹری معدنیات کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پچیس مارچ کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مرنے والے کان کنوں میں سے 30 کی تدفین شانگلہ میں کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 61029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش