0
Wednesday 23 Mar 2011 12:31

بلوچستان کے 20 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل، کوئٹہ میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ

بلوچستان کے 20 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل، کوئٹہ میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ
  کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے بولان میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے اڑائے جانے والے 2 ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہوسکا جس کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیس اضلاع میں چوتھے روز بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
چار روز پہلے نامعلوم افراد نے بلوچستان کے علاقے بولان میں 132KV اور220KV کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 20 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ آج چوتھے روز بھی متاثرہ ٹاورز کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ رواں سال جنوری سے اب تک نامعلوم افراد آٹھ بجلی کے ٹاورز تباہ کرچکے ہیں۔ ٹاورز کے تباہ ہونے کے بعد کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کرکے کوئٹہ 6 گھنٹے، ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 14 گھنٹے جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان ہوا ہے۔
ادھر پانی کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سہارا ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شہریوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے شرکت کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پانی کی فراہمی کے نام پر 22 ارب روپے اڑا دئیے گئے، لیکن آج بھی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 61023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش