0
Saturday 18 Feb 2017 00:00

سی پیک سے مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوگی، رپورٹ

سی پیک سے مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوگی، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گا۔ حکومت سپیشل اکنامک زون میں پاک چین کمپنیوں کی شرکت داری کی تجویز پر غور کرے۔ کراچی چیمبر نے تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔ کراچی چیمبر آف کامرس نے پاک چین اقتصاری راہداری منصوبے سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چین کا صوبہ شنجیانگ 2020ء تک ٹیکسٹائل برآمدات کا حب بن جائے گا۔ یہ صوبہ سالانہ 50 کروڑ گارمنٹس مصنوعات تیار کرے گا۔ بہتر معیار اور کم قیمت کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کسی صورت چینی مصنوعات کا مقابلے نہیں کر سکیں گی۔دوسری جانب پاکستان چینی مصنوعات کا ڈمپنگ گراونڈ بن جائے گا اور چینی مصنوعات کا مقامی منڈیوں پر غلبہ چھا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چین کو تیل کی درآمد میں بھی کم فاصلہ طے کرنا پڑے گا، جس سے اس کی پیداواری لاگت مزید کم ہو جائے گی جبکہ حکومت کی جانب سے توانائی کے مختلف منصوبوں پر لئے گئے قرض کے باعث بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ قرض وسود کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر گھٹنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ پاک چین سپیشل اکنامک زون میں دونوں ممالک کے اشتراک سے کمپنیاں قائم کی جائیں، جس سے مقامی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 610525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش