0
Monday 20 Feb 2017 14:00

دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایات جاری

دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ پولیس افسران اور اہلکاروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے دفعہ 144 کے تحت کراچی کے مخصوص علاقوں میں جلسے جلوسوں پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے اقدامات کی نگرانی ایس ایس پیز خود کریں۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرنے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔ آئی جی سندھ نے انسداد دہشتگردی کے تربیت یافتہ پولیس افسران اور جوانوں کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چییکنگ کو معمول کا حصہ بنانے کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، کلفٹن سمیت مخصوص مقامات پر جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 611295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش