0
Thursday 23 Feb 2017 20:09

پشاور، انتظامیہ کے فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹس پر چھاپے 53 افراد گرفتار

پشاور، انتظامیہ کے فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹس پر چھاپے 53 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف ریسٹورانٹس میں صفائی کی ناقص صورتحال اور گرانفروشی پر 53 افراد کو گرفتار کر لیا۔  قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی، سید شاہ زیب اور اسسٹنٹ کمشنر (UT) گل بانو نے یونیورسٹی روڈ، یونیورسٹی ٹائون اور تہکال میں مختلف مشہور فاسٹ فوڈز، بیکری و سویٹ شاپس، ریسٹورانٹس اور دیگر دکانوں کی چیکنگ کی۔ گرانفروشی اور کچن میں گندگی پر 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ سے 9 افراد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے رنگ روڈ سے 12 افراد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں سے 6 افراد کو گرانفروشی پر گرفتار کیا۔
خبر کا کوڈ : 612335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش