0
Tuesday 28 Feb 2017 00:39

افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند 7 ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند 7 ساتھیوں سمیت ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند 7 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے، جس کی امریکی فوج اور طالبان کے ترجمان نے تصدیق کردی ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں فضائی کارروائی میں افغان طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوندسمیت 7جنگجو مارے گئے ہیں، خصوصی آپریشن کے دوران متعدد جنگجوﺅں کو اب تک ٹھکانے لگایا جاچکا ہے۔ ترجمان امریکی فوج نے حملے کی تصدیق کردی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند قندوز کے صوبے میں امریکی افواج کے آپریشن میں مارے گئے ہیں، دشتی ضلع میں فضائی حملہ کے دوران نشان بنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 613521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش