0
Saturday 4 Mar 2017 17:25

کوہاٹ سے لاپتہ لڑکی کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سامنے پراسرار ہلاکت

کوہاٹ سے لاپتہ لڑکی کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سامنے پراسرار ہلاکت
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علا قہ گمبٹ سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کی لاش پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے سے برآمد ہوئی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی۔ تھانہ خان رازق پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے ایک لڑکی کی لاوارث لاش پڑی ہے ،جس پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ مقتولہ کوہاٹ کے علاقہ گمبٹ کی رہائشی ہے جو گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی ایف آئی آر تھانہ گمبٹ میں درج ہے۔ اسکے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں تھے البتہ گلے پر معمولی خراشیں آئی ہوئی تھیں۔ مزید معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔ پولیس نے رپور ٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 614943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش