0
Tuesday 7 Mar 2017 20:07

پشاور میں سرچ آپریشن، پشاور سے 37 افراد گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن، پشاور سے 37 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا ہے، جس کے دوران پشاور سے 37 افراد گرفتار کیے گئے۔ پشاور پولیس نے بڈھ بیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی رورل شوکت خان کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن رات گئے کیا، جس میں 60 مکانات کی جانچ پڑتال کی گئی اور 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 15 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایس پی رورل کے مطابق گرفتار افراد سے ایک پستول، 25 کارتوس اور منشیات برآمد ہوئی۔ حراست میں لیے جانے والے افغان شہریوں میں 3 حقیقی بھائی شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 615925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش