0
Saturday 11 Mar 2017 19:27

پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، سپہ سالار

پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، سپہ سالار
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں کی چالوں سے پوری طرح واقف ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور چینی کارکنوں کی حفاظت پر مامور سپیشل سکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سپیشل سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سکیورٹی میکانزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور اس پر کام کرنے والے کارکنوں کی سکیورٹی سخت ترین بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سی پیک کی تکمیل میں چینی مدد کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے پوری طرح آگاہ ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے سپیشل سکیورٹی ڈویژن کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ قبل ازیں سپیشل سکیورٹی ڈویژن (سی ایس ایس) آمد پر آرمی چیف کا جی او سی ایس ایس ڈی میجر جنرل عابد رفیق نے استقبال کیا، اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 617257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش