0
Saturday 11 Mar 2017 21:25

دینی مدارس اور علماء محب وطن، قانون کے پابند ہیں، قاری حنیف جالندھری

دینی مدارس اور علماء محب وطن، قانون کے پابند ہیں، قاری حنیف جالندھری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ دینی مدارس اور علمائے کرام محب وطن، اسلام و ملک کے محافظ اور آئین وقانون کے پابند ہیں۔ خدانخواستہ جب بھی ملک پر کوئی برا وقت آیا تو وہ ملک کے دفاع کیلئے فوج سے بھی آگے کھڑے ہو کر ملک کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں اسلام ومغربیت کا مقابلہ ہے، پاکستان کا آئین ایٹم بم، فوج، مولوی اور مدرسہ مغرب کے نشانہ پر ہیں، ہم ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مطفرگڑھ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک دینی مدارس کی اصلاحات کے حوالے سے مختلف حکومتوں کے اراکین کے ساتھ جو مذاکرات ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ بامقصد مذاکرات میاں محمد نوازشریف وزیراعظم پاکستان اور جنرل راحیل شریف کی موجودگی میں ہوئے ہیں۔ اس اعلی سطحی اجلاس میں دینی مدارس کے قائدین اور حکومتی ارکان کے درمیان معاملات طے کئے گئے تھے کہ دینی مدارس کے بارے میں کوئی بھی اقدام دینی مدارس کے قائدین کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 617290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش