0
Tuesday 14 Mar 2017 19:52

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 2 غیر قانونی شادی ہالز مسمار

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 2 غیر قانونی شادی ہالز مسمار
اسلام ٹائمز۔ نارتھ ناظم آباد میں کئی سال سے غیر قانونی طور پر پارک کی زمین پر بنائے گئے 2 شادی ہالز مسمار کردیئے گئے۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں کارروائی کی، کے ڈی اے نے حیدری مارکیٹ کے قریب غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف آپریشن کیا اور اس دوران 2 غیر قانونی طور پر قائم شادی ہالز کو مسمار کردیا گیا، کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے ہیوی مشینری کی مدد سے شادی ہالز اور اس میں موجود تعمیرات کو زمین بوس کیا۔ کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شادی ہالز پارک کی زمین پر تعمیر کئے گئے تھے اور اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق دونوں شادی ہالز کراچی کی ایک سیاسی شخصیت کے تھے۔
خبر کا کوڈ : 618232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش