0
Wednesday 30 Mar 2011 09:04

دمشق، شامی صدر کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم ناجی مستعفی، نگران سربراہ حکومت مقرر

دمشق، شامی صدر کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم ناجی مستعفی، نگران سربراہ حکومت مقرر
دمشق:اسلام ٹائمز۔ شام میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری پرُتشدد مظاہروں اور شہریوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم محمد ناجی اوتری اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ شام کے صدر بشار الاسد نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں نگراں سربراہ حکومت مقرر کر دیا ہے، علاوہ ازیں منگل کو کابینہ کے مستعفی ہونے اور صدر بشار الاسد کی جانب سے کئی دہائیوں سے نافذ ایمرجنسی ہٹانے کی ممکنہ اطلاعات کے بعد دمشق اور کئی بڑوں شہروں میں ہزاروں افراد نے شامی صدر کے حق میں مظاہرہ کیا، مظاہرین نے قومی پرچم اور صدر کی تصویریں اٹھا کر حکومت کے حق میں نعرے لگائے۔ دوسری جانب توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدر بشارلاسد بدھ کو (آج) قوم سے اپنے خطاب میں ملک میں نافذ ایمرجنسی ہٹانے کا اعلان کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم محمد ناجی اوتری اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئی ہے۔ کابینہ کے استعفے کی خبریں منگل کو حکومت کے حق میں ہزاروں شامی باشندوں کے مظاہروں کے بعد سامنے آئیں۔ حکومت کے حامیوں نے منگل کو دارالحکومت دمشق اور کئی دوسرے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے پرچم اور صدر کی تصویریں اٹھا کر حکومت کے حق میں نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر اسد آنے والے دنوں میں ملک میں گذشتہ 50 برس سے جاری ہنگامی قوانین کے خاتمے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق شام میں حکومتی کابینہ مستعفی ہو گئی، صدر بشارالاسد نے کابینہ ارکان کے استعفے قبول کر لئے، آئندہ چوبیس گھنٹے میں نئی کابینہ کی تشکیل کا امکان ہے۔ ناجی الاوتاری نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں وزیراعظم رہیں گے۔ صدربشارالاسد آج قوم سے خطاب میں ایمرجنسی قوانین کی منسوخی کا اعلان کریں گے۔ جبکہ دمشق سمیت دیگر بڑے شہروں میں حکومت کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام میں انتشار پیدا کرنے کیلئے غیر ملکی عناصر کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 62187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش