0
Sunday 10 Oct 2010 14:12

فلسطینیوں کا اصلی مسئلہ انکی سرزمین ہے نہ یہودی بستیاں، بشار اسد

فلسطینیوں کا اصلی مسئلہ انکی سرزمین ہے نہ یہودی بستیاں، بشار اسد
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے جو آج کل لیبیا میں عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے ہیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اصلی مسئلہ انکا وطن اور سرزمین اور فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی ہے جس کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی طرف توجہ دینی چاہئے کہ یہودی بستیاں زیادہ اہم ہیں یا فلسطینیوں کی سرزمین؟۔ بشار اسد نے کہا کہ اگر عرب ممالک اپنے مذاکرات میں فلسطینی مہاجروں کی وطن واپسی پر زور دیں تو یہودی بستیوں کا مسئلہ خود بخود حل ہو سکتا ہے۔
شام کے صدر نے کہا کہ امن مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ شام خود کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گولان ہائٹس کے معاملے میں شام کو تمام عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ بشار اسد نے لیبیا میں عرب لیگ کے اجلاس کو مفید ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 39822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش