0
Monday 27 Mar 2017 23:58

حویلیاں طیارہ حادثہ، جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چار ماہ بعد بھی پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا

حویلیاں طیارہ حادثہ، جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چار ماہ بعد بھی پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چار ماہ گذرنے کے باوجود بھی پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکا جب کہ اداروں کی غیر ذمہ داری سے تنگ چیئرمین ایس آئی بی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے ڈی سی اسلام آباد کو پائلٹس کا پوسٹ مارٹم کروا کر رپورٹ دینے کی ہدایت کی جس پر ڈی سی نے  پمز اسپتال کو خط لکھ دیا مگر پمز اسپتال انتظامیہ نے نمونے لاہور فورنزک لیبارٹری بجھوانے کے بجائے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پر پوسٹ مارٹم کی ذمہ داری ڈال دی۔ ایس آئی بی نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو خط لکھا تو اس نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ڈی سی اسلام آباد اور کے پی حکومت کی اجازت کے بغیر نمونے لاہور نہیں بجھوائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں 47  افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 622163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش