0
Monday 3 Apr 2017 18:46

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ اور عمران خان پر توہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس اور عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ ہم نے آپ کو تحریری جواب دائر کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر انور منصور نے کہا کہ پہلے طے کیا جائے کہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار بھی ہے کہ نہیں۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے دائرہ اختیار چیلنج کرنے پر عمران خان کے وکیل سے کہا کہ اگر سماعت کا اختیار نہیں تو پھر کیا ہمیں گالیاں نکالی جاتی رہیں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے سماعت کے اختیار کو چیلنج کیا، تو پی ٹی آئی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب تحریک انصاف نے ریکارڈ پیش کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن کے اختیار کو چیلنج کر دیا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس پاکستا ن تحریک انصاف کے بانی سابق رہنما اکبر بابر نے دائر کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 624301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش