0
Thursday 6 Apr 2017 14:19

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنیکی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنیکی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرتے ہوئے اور پی ٹی آئی کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات کے لئے بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کر دیا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ضروری ہے، قوانین کے تحت انتخابی نشان کے لئے انٹرا پارٹی انتخاب لازم ہے۔ تحریک انصاف پر یہ پابندی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے باعث عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی پی 23 چکوال میں 18 اپریل کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور کرنل (ر) سلطان اعوان پی‌ ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ پی پی 23 چکوال میں 18 اپریل کو ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان نے اتوار کو جلسہ کیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چکوال میں جلسہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا تھا، عمران خان کو چکوال میں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 625267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش