0
Monday 10 Apr 2017 19:28

بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے حکومت نے سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز

بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے حکومت نے سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کی رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی و خوشحالی کی حقیقی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبہ پر پیشرفت سے ہندوستان سمیت پاکستان کے ازلی مخالفین میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت حکومت کے مخالفین ہماری مثبت پالیسیوں اور پے در پے کامیابیوں کی وجہ سے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشت کار مستفید ہوں گے، بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے حکومت نے سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، حکومت کے جرات مندانہ اقدامات سے پاکستان کی زراعت ترقی کرے گی اور چھوٹا کاشت کار خوشحال ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 626588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش