0
Sunday 16 Apr 2017 12:49

گلگت، قراقرم یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے این ٹی ایس طرز کا ٹیسٹ شروع

گلگت، قراقرم یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے این ٹی ایس طرز کا ٹیسٹ شروع
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں تین شعبوں میں ایم ایس/ ایم فل کی محدود سیٹیوں پر داخلے کیلئے این ٹی ایس طرز کا ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ ٹیسٹ کا اہتمام ڈائیریکٹوریٹ ایڈوانس سٹڈیز نے کیا تھا۔ این ٹی ایس طرز کے اس ٹیسٹ میں کیمسٹری، انوائرمینٹل سائنسز، ایجوکیشن، فوڈ اینڈ ایگری کلچر میں ایم ایس/ ایم فل اور صرف فوڈ اینڈ ایگری کلچر میں پی ایچ ڈی کی محدود سیٹوں پر داخلے کیلئے 60 سے زائد طلبہ و طالبات نے درخواستیں دیئے تھے۔ طلباء میں مختلف نوعیت کے پیپر تقسیم کئے گئے تھے، جو 70 فیصد متعلقہ مضمون اور 30 فیصد معلومات عامہ پر مشتمل تھے۔ ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائیریکٹر ایسوسی ایٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہنواز نے اس سارے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات و تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار بھی ایم ایس اور پی ایچ ڈی کیلئے این ٹی ایس طرز کے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام یونیورسٹی میں ہی منعقد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل لوگوں کو اس ٹیسٹ کیلئے ملک کے دوسرے حصوں میں جانا پڑتا تھا، جس سے نوجوانوں کو شدید ذہنی کوفت کے علاوہ وسائل کا ضیاع بھی ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کوالٹی اور شفافیت کے حوالے سے این ٹی ایس سے کم نہیں تھے۔ ڈاکٹر شاہنواز نے وائس چانسلر سمیت ان تمام اساتذہ و افسران کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس ٹیسٹ کے انعقاد اور کامیابی میں بھرپور تعاون کیا۔
خبر کا کوڈ : 628168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش