0
Friday 21 Apr 2017 20:16

سندھ حکومت کو کراچی میں قیام امن ہضم نہیں ہو رہا ہے، یعقوب شہباز

سندھ حکومت کو کراچی میں قیام امن ہضم نہیں ہو رہا ہے، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو گذشتہ کئی ماہ سے کراچی میں قائم ہونے والا امن ہضم نہیں ہو رہا ہے، کراچی جو آج سے کچھ ماہ پہلے دہشتگردوں کیلئے مثالی شہر ہوا کرتا تھا، روزانہ کی بنیادوں پر اس شہر میں دس سے پندرہ معصوم لوگ درندہ صفت دہشتگردوں کا نشانہ بن جاتے تھے، اُس وقت میں سندھ رینجرز نے اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوئے شہر کراچی کی عوام کو ان دہشتگردوں سے نجات دلائی، آج ایک بار پھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہونا سندھ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ اپنے ایک بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ ایک طرف شہر میں آئی جی سندھ اور دوسری طرف رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرنا، سندھ حکومت کی بدنیتی پر مبنی نظر آرہا ہے، اگر یہ سلسلہ اس طرح چلتا رہا تو دہشتگردوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوگا اور اس کا نقصان دہشتگردی کی صورت میں معصوم شہریوں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی اور سندھ کے امن کو بدستور برقرار رکھنے کیلئے سندھ رینجرز کو پہلے کی طرح بھرپور اختیارات دیئے جائیں اور یہ اختیارات صرف کراچی کیلئے نہیں، بلکہ اندورن سندھ کیلئے بھی دیئے جائیں، تاکہ سندھ بھر میں امن قائم ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 629606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش