0
Wednesday 26 Apr 2017 15:16

طالبان کیا چاہتے ہیں؟، سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے بڑا دعویٰ کردیا

طالبان کیا چاہتے ہیں؟، سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ اب تحریک طالبان پاکستان کے کارکن تنگ آ چکے ہیں اور وہ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان نے گرفتاری کے بعد پاک فوج کو بہت سی اہم معلومات فراہم کی ہے جس کے ذریعے اب پاک فوج کو اہم کامیابیاں ملیں گی اور مستقبل میں پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق اب تحریک طالبان پاکستان کے کارکن تنگ آ چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں معافی مل جائے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے بڑے رہنما ہتھیار نہیں ڈالیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں معافی نہیں ملے گی لیکن عام کارکن چاہتے ہیں کہ انہیں معاف کیا جائے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ایسے کارکن جو معافی چاہتے ہیں انہیں ایک بار معاف کیا جانا چاہیے اور اگر کسی کو سزا دینا ضروری ہو تو اسے جرم کی نوعیت کے حساب سے سزا بھی ملتی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان تحریک طالبان پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اہم رکن تھا، اس لیے اس کے پاس انتہائی اہم معلومات ہونگی، پاک فوج کو بھی یہ معلومات مل گئی ہونگی جس کے بعد اب پاک فوج بڑی کارروائی کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 631038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش