0
Saturday 29 Apr 2017 05:55

ملزم سعادت امین غیر ملکی لوگوں سے بچے فروخت کرنے کے حوالے سے بھی رابطے میں تھا، ایف آئی اے

ملزم سعادت امین غیر ملکی لوگوں سے بچے فروخت کرنے کے حوالے سے بھی رابطے میں تھا، ایف آئی اے
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام کی جانب سے سرگودہا میں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ملزم سعادت امین کے اکائو نٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے نادرا، منی گرام اور ویسٹرن یونین کو خط لکھ دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم کی جانب سے بعض بچوں کو فروخت کرنے کے حوالے سے رضامندی کا بھی انکشاف ہو اہے۔ ناروے ایمبیسی کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعادت امین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز قبضے میں لے کر اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم کے موبائل میسجز سے پتا چلا کہ ملزم سعادت امین بعض غیر ملکی لوگوں سے بچے فروخت کرنے کے حوالے سے بھی رابطے میں تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے چار اکائو نٹس کھول رکھے تھے اور ابتک 35 ہزار ڈالرز کے قریب رقم وہ باہر سے منگوا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 631735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش