0
Saturday 29 Apr 2017 11:50

نواز جندال ملاقات، پی پی نے سینیٹ، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک جمع کرا دی

نواز جندال ملاقات، پی پی نے سینیٹ، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی صنعتکار سجن جندال کی مری میں وزیراعظم سے ملاقات پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔ سحر کامران کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سجن جندال، سوکیت سنگل اور وریندر بابر سنگھ خصوصی پرواز سے کابل سے اسلام آباد پہنچے، جندال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی ہیں، ‏وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات نے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک جمع کرائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے معاملے پر فوری بحث پر زور دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 631843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش