0
Tuesday 5 Apr 2011 03:57

دہشت گردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرکے وطن عزیز کی سلامتی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، علامہ ہاشم موسوی

دہشت گردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرکے وطن عزیز کی سلامتی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، علامہ ہاشم موسوی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماﺅں علامہ ہاشم موسوی اور دیگر نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات عالم اسلام کے خلاف سازش ہیں، فرقہ واریت، لسانیت اور قومیت کے اختلافات کو اہم ترین ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اغوا برائے تاوان کے واقعات معمول بن چکے ہیں، حکومت کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ملت تشیع میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدر نقوی کو بازیاب کرایا جائے، دہشت گردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے، کرم ملیشیا کو واپس کرم ایجنسی میں تعینات کیا جائے۔
ڈیرہ غازی خان میں درگاہ حضرت سخی سرور پر خود کش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کاکہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہیں ہوتا، حکومت فی الفور پنجاب سمیت ملک بھر میں طالبان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے بعد پنجاب حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اے پی سی بلائے اور دہشگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 63200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش