0
Friday 1 Apr 2011 18:04

امریکی وصہیونی کاسہ لیس حکمرانوں کیخلاف عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی نوید ہے، پاکستانی حکمران بھی کاسہ لیسی ترک کر دیں، ایم ڈبلیو ایم

امریکی وصہیونی کاسہ لیس حکمرانوں کیخلاف عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی نوید ہے، پاکستانی حکمران بھی کاسہ لیسی ترک کر دیں، ایم ڈبلیو ایم
کراچی:اسلام ٹائمز۔ تیونس، مصر،بحرین، یمن، لیبیا اور اردن سمیت عرب ممالک میں امریکی و صہیونی کاسہ لیس حکمرانوں کے خلاف عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی نوید ہے، پاکستان کے حکمران بھی امریکی کاسہ لیسی ترک کر دیں اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی آمد پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ امین شہیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تیونس میں عوام کے عظیم الشان انقلاب کے بعد دیگر عرب ریاستوں میں بھی انقلابی تحرک مثبت اور خوش آئند ہے اور یہ بات امریکی غلام حکمرانوں کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں کے امریکی نواز حکمرانوں کو چاہئے کہ حکومتوں سے مستعفی ہو جائیں، بصورت دیگر عوامی انقلاب انھیں بہا لے جائے گا، اس موقع پر رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکی کاسہ لیس حکمرانوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور امریکی غلامی سے آزاد ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جد وجہد کرنی چا ہیے۔
خبر کا کوڈ : 62524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش