0
Saturday 6 May 2017 17:21

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں زیرِ زمین چھپایا گيا اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں زیرِ زمین چھپایا گيا اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر کی طرف سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے رات گئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دہشتگردی کیلئے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر ليا گیا۔ رینجرز حکام کے مطابق اسلحہ خالی پلاٹ کے اندر زمین میں چھپایا گیا تھا، اسلحہ ايم کيو ايم لندن کے شرپسندوں نے چھپايا تھا، جو کراچی ميں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا، برآمد اسلحہ میں ایک ایس ایم جی، 2 رائفلز، 5 پستول، 2 ایم پی فائیو، 2 شاٹ گن، 4 بلٹ پروف جیکٹ اور انیس سو سے زیادہ گولیاں شامل ہیں۔ رينجرز نے عوام سے ايک بار پھر اپیل کی ہے کہ شرپسند عناصر کو ناکام بنانے میں رینجرز کا ساتھ دیں اور ان کے بارے میں اطلاع رینجرز ہیلپ لائن یا قریبی چیک پوسٹ کو دیں، جبکہ اطلاع دینے والے کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 634098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش