0
Saturday 6 May 2017 17:42

جمہوریت کا چولہ پہنے وزیراعظم نواز شریف کی سوچ آمر کی عکاس ہے، شرجیل میمن

جمہوریت کا چولہ پہنے وزیراعظم نواز شریف کی سوچ آمر کی عکاس ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی سوچ کسی آمر سے کم نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت تمام میئرز کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں اور میئر کراچی اختیارات کے حوالے سے بیان بازی کے بجائے سندھ حکومت سے مل کر بات کریں تو معاملات حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ کسی ڈکٹیٹر سے کم نہیں ہے، جمہوریت کا چولہ پہنے وزیراعظم کی سوچ آمر کی عکاس ہے۔

خبر کا کوڈ : 634103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش