0
Thursday 7 Apr 2011 04:05

پی پی پنجاب کو جمہوریت اقدار کی پاسداری اور ذمّے دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی ہدایت

پی پی پنجاب کو جمہوریت اقدار کی پاسداری اور ذمّے دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی ہدایت
پی پی پنجاب کو جمہوریت اقدار کی پاسداری اور ذمّے دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ايوان صدر ميں پيپلز پارٹي پنجاب کے پارليماني پارٹي کے مشاورتي اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شريک چئيرمين صدر آصف علي زرداري کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹي نے آمريت کيخلاف طويل جدوجہد کي ہے لٰہذا کوئي غير جہوري روش اختيار نہيں کي جائے گي۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ جمہوریت اقدار کی پاسداری کریں کیونکہ یہی جمہوریت کا حسن ہے۔  صدر نے آیندہ انتخابات میں پارٹی امیداروں کی نشاندہی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے دیا، آصف زرداري نے کہا کہ انہيں معلوم ہے کہ پنجاب ميں اپوزيشن ميں آنے کے بعد ارکان کو ترقياتي فنڈز کے حوالے سے مشکلات درپيش ہيں، وزير اعظم اس حوالے سے کميٹي بنائيں گے جو ان مشکلات کا حل نکالے گي۔ اجلاس ميں پارليمنٹرين کے علاوہ وفاقي وزراء بھي شريک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریک پنجاب اسمبلی کے ارکان نے صدر زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے چائنہ تھری جارجز پروجیکٹ کمپنی کے سربراہ مسٹر کاؤ جیانگ جنگ کو ہلال قائد اعظم سے نوازا ہے۔ ایوان صدر میں پر وقار تقریب میں اس اعزاز سے نوازتے ہوئے کاؤجیانگ جنگ کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔ انکی جانب سے پن بجلی اور متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے کیلئے واپڈا کیساتھ کئے گئے مختلف معاہدوں کا بھی تقریب میں حوالہ دیا گیا۔ مسٹرکاؤ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 63703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش