0
Thursday 18 May 2017 09:32

لاہور، امریکی قونصل جنرل نے پاکستانیوں کو امریکہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

لاہور، امریکی قونصل جنرل نے پاکستانیوں کو امریکہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
اسلام ٹائمز۔ امریکی قونصل جنرل لاہور یوری فیڈکیو نے پاکستانی تاجروں کو دعوت دی ہے کہ وہ "سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ کانفرنس" میں شرکت کریں جو 18 سے 20 جون تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو رہی ہے۔ یو ایس سینئر کمرشل قونصلر سٹیونوڈ، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، ناصرہ تسکین اور میاں محمد نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ ابھرتی ہوئی پاکستانی کمپنیوں کو اس کانفرنس میں ضرور حصہ لینا چاہیے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے لاہور چیمبر کو دعوت دی کہ ایک تجارتی وفد امریکہ بھجوائے جو وہاں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ امریکی حکومت نے سلیکٹ امریکہ کے نام سے ایک پروگرام بھی تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا نے کہا کہ پاکستان اور امرکہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی حصے دار ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت 10 ارب ڈالر سے زیادہ بڑھانے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر رواں سال جولائی میں تجارتی وفد امریکہ بھجوانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکی سفارتخانہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 637908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش