0
Friday 19 May 2017 19:52

عالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کرکے کلبھوشن کا مینار پاکستان پر پھانسی دی جائے، اویس نورانی

عالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کرکے کلبھوشن کا مینار پاکستان پر پھانسی دی جائے، اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کا سٹے آرڈر دے کر انصاف کا قتل کیا ہے، حکومت نے کلبھوشن کیس پر لابنگ اور ہوم ورک نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، کل بھوشن کے معاملے پر ریمنڈ ڈیوس والی شرمناک تاریخ دہرائی گئی تو حکمرانو ں کی حکومت اور سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی، کلبھوشن کیس پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے، پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ حکومت عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ مسترد کرکے کلبھوشن کو فی الفور مینار پاکستان پر پھانسی دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جندال کے دورہ پاکستان ک بعد کلبھوشن کیس کا عالمی عدالت انصاف میں جانے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں اس لئے وزیراعظم قوم کو کلبھوشن کیس اور جندال کے دورہ پاکستان پر اعتماد میں لیں، حکومت کلبھوشن کو پھانسی دینے کے معاملے میں ہر طرح کا بیرونی دباؤ مسترد کر دے کیونکہ کلبھوشن ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ہے، وہ اپنے جرائم کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 638353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش