0
Monday 29 May 2017 23:37

نواز حکومت کے سندھ و دیگر چھوٹے صوبوں کیساتھ ظلم کا جلد حساب لیا جائیگا، سینیٹر عاجز دھامراہ

نواز حکومت کے سندھ و دیگر چھوٹے صوبوں کیساتھ ظلم کا جلد حساب لیا جائیگا، سینیٹر عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کے کہ نواز حکومت نے وفاقی بجٹ میں ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے، کم و بیش تمام دانشور یہی شکوہ کر رہے ہیں کہ کراچی پورے ملک کو کما کر دے رہا ہے، لیکن اس کی تمام کمائی پنجاب میں خرچ کی جا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عاجز دھامراہ نے کہا کہ ایک طرف وفاق سندھ کے مالی اور معدنی وسائل پر قبضہ کئے ہوئے ہے، تو دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کی غریب عوام کی زندگیاں عذاب بنا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے وزراء سندھ کے عوام کو چور کہتے رہے ہیں، جبکہ خود (ن) لیگ کی حکومت چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کرکے پنجاب کا پیٹ بھر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا ہے کہ چور چور کا شور مچانے والے خود اس ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، جن کا حشر جلد ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو نہ صرف کھلی چھوٹ دے چکی ہے، بلکہ ان کمپنیوں کو سندھ کے عوام کے مالی وسائل لوٹنے اور پنجاب منتقل کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے سندھ اور دیگر چھوٹے صوبوں کے ساتھ جو ظلم اور ناانصافیاں کی ہیں، جلد ان کا حساب لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 641664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش