0
Sunday 10 Apr 2011 01:54

وزیراعظم گیلانی کی الطاف حسین سے ملاقات، مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم گیلانی کی الطاف حسین سے ملاقات، مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق
لندن:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹس ناکام ہو چکے، عوامی حکومتیں ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہیں۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔ دونوں رہنماوں نے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ وزیراعظم گیلانی نے اس موقع پر کہا حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ عوامی حکومتیں ہی عوامی مسائل حل کر سکتیں ہیں کیوں کہ ٹیکنوکریٹس حکومتوں کے تجربات ماضی میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے ارکان رابطہ کمیٹی سے بات چیت میں الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب میں جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی روایتی سیاست کا رخ تبدیل ہو رہا ہے اور جلد ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب آئے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ملاقات کی میں مفاہمت کی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے کچھ دیر الطاف حسین کے ساتھ تنہائی میں بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے قائد نے وزیراعظم کے لندن میں زیر علاج بیٹے کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

خبر کا کوڈ : 64232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش