0
Thursday 1 Jun 2017 08:44

پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز 5 جون سے 14 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز 5 جون سے 14 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز کو 5 جون سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گرلز اور بوائز ہاسٹلز کے وارڈنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ طلباء سے 5 جون کے بعد ہاسٹل خالی کروا لیں۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس اور اولڈ کیمپس میں موجود ہاسٹلز کو 5 جون سے سہ پہر 5 بجے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر عابد حسین کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 جون کے بعد ہاسٹل خالی ہونے پر تمام ہاسٹل کی تزئین و آرائش کا کام کیا جائے گا اور گرمیوں کی چھٹیاں 14 اگست سے ختم ہونے سے قبل اس کام کو مکمل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ہاسٹلز کے وارڈنز اور سپریٹنڈنٹس طلباء کو بھی آگاہ کر دیں۔ نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ جن طلباء کے پرچے ہیں، وہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے رجوع کریں۔
خبر کا کوڈ : 642324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش