0
Sunday 10 Apr 2011 12:49

سوات،سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 7شدت پسند ہلاک

سوات،سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 7شدت پسند ہلاک
مینگورہ:اسلام ٹائمز۔ سوات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران سات شدت پسند مارے گئے۔ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں ہوئی جہاں شدت پسند سوات کے علاقے ڈھیرئے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ شدت پسندوں کے قبضے سے چھ مشین گن اور آٹھ دستی بم برآمد کئے گئے۔ جھڑپ کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 64290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش