0
Wednesday 7 Jun 2017 19:00

خیبر پی کے پولیس نے سی پیک کی سکیورٹی کیلئے 3 ہزار 46 ملین کا بجٹ مانگ لیا

خیبر پی کے پولیس نے سی پیک کی سکیورٹی کیلئے 3 ہزار 46 ملین کا بجٹ مانگ لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے سی پیک سکیورٹی کیلئے تین ہزار 46 ملین روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ صوبائی محکمہ پولیس کی جانب سے حکومت کو ارسال کئے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو تنخواہوں، اسلحہ اور گاڑیوں سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 3 ہزار 46 ملین روپے درکار ہونگے۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک سکیورٹی کے فیز ون کے لئے ایک ہزار چار سو نوے اور دوسرے فیز کے لئے ایک ہزار پانچ سو 56 ملین روپے درکار ہونگے۔ پولیس کو سی پیک کی سکیورٹی کے لئے جدید بلٹ پروف گاڑیوں، اسلحہ، یونیفارم اور تنخواہوں سمیت دیگر آلات کی ضرورت ہے۔ مراسلہ میں حکومت سے 3807 نئے پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی تنخواہوں اور الائونسز کے لئے 1111 ملین 429 ویکنٹ پوسٹوں کے لئے 45 ملین نئی بکتر بند اور دیگر گاڑیوں کے لئے 951 وائر لیس اور دیگر آلات کے لئے 35 اسلحہ اور ایمونیشن کے لئے 902 اور یونیفارم کے لئے 75 ملین روپے مانگ لئے گئے ہیں اور بجٹ میں تمام ضروریات پوری کرنے کے لئے مراسلہ حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 644034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش