0
Saturday 10 Jun 2017 23:11

القدس کانفرنس پیر 12 جون کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی، صابر ابو مریم

القدس کانفرنس پیر 12 جون کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی، صابر ابو مریم
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور قبلہ اول کی بازیابی کی جدوجہد کی حمایت میں ’’القدس کانفرنس‘‘ بعنوان ’’القدس مسلم امہ کے اتحاد کا مرکز‘‘ کا انعقاد مورخہ بارہ جون بروز پیر کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ القدس کانفرنس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم عمل تنظیموں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جبکہ جامعات کے معروف اساتذہ اور پروفیسر حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارہ جون کو منعقد ہونیوالی القدس کانفرنس میں مہمان خصوصی وزیر اطلاعات سندھ جناب سید ناصر حسین شاہ، سینیٹر شاہی سید، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور دیگر ہوں گے جبکہ تمام جماعتوں کی اعلٰی قیادت بھی شریک ہوگی۔

واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں القدس کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کراچی کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ میں اٹھارہ جون کو القدس کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں القدس کانفرنسز کا انعقاد جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی حمایت اور موجودہ حالات میں فلسطین کاز کے خلاف جاری صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے، تاکہ امت مسلمہ صیہونی و عربی سازش کا شکار ہو کر القدس کو فراموش نہ کر دے، انہوں نے پاکستان بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں اور اس عنوان سے بھرپور اجتماعات منعقد کئے جائیں، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر منا کر مظلوم فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا عملی ثبوت پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 644941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش