0
Monday 12 Jun 2017 15:51

شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے کرپشن کی رقم واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے کرپشن کی رقم واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان گلزار احمد اور سلمان منصور کی جانب سے کرپشن کی رقم رضاکارانہ طور پر واپس کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس میں نامزد 4 اشتہاری کمپنیوں سے رضاکارانہ رقم وصول کی ہے، ہم بھی نیب کو کرپشن کی رقم رضاکارانہ واپس کرنا چاہتے ہیں، لیکن نیب درخواست منظور نہیں کر رہا۔ عدالت عالیہ نے نیب پراسیکیوٹر اور درخواست گزار کے وکیل سے دو ہفتوں میں دلائل طلب کرلئے۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 17 ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 645335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش