0
Tuesday 13 Jun 2017 12:36

قطر سعودیہ کشیدگی پر پاکستان کی ثالتی کو سعودی عرب نے مسترد کردیا

قطر سعودیہ کشیدگی پر پاکستان کی ثالتی کو سعودی عرب نے مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور قطر کے درمیان حالیہ کشیدگی کیلئے سعودی عرب نے پاکستان کے بطور ثالث کردار کو مسترد کرتے ہوئے خاموش رہنے کا کہہ دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر سعودی عرب نے مثبت جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قطر کے معاملے پر فی الحال کوئی لچک دکھانے کو تیار نہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان کا موقف پوچھ لیا جس کے جواب میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے سیاسی، سفارتی اور عسکری قیادت کے متفقہ فیصلے سے سعودی فرمانروا کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی قیادت کی جانب سے مشترکہ موقف ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے خلیجی ممالک میں کشیدگی کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی پرانی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم ممالک میں بلاکس کا حامی نہیں، وزیراعظم نے معاملے کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان وزیراعظم نواز شریف کی مفاہمت سے متعلق باتوں پر خاموش رہے، سعودی فرمانروا نے حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی فرمانروا نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کا نام لیکر تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 645592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش